May 11th, 2024 (1445ذو القعدة4)

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اور محبت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو نافذ کریں,دردانہ صدیقی

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اور محبت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو نافذ کریں
بحثیت مسلمان , ہمیں محبوب خدا صلی اللہ علیہ السلام کا ذکر اور ان سے اپنے تعلق کا جائزہ لیتے رہنا چاہیے تاکہ اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا احتساب کر سکیں- ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے قرآن انسٹیٹیوٹ کیمپس 8کراچی میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے جلسے سے خطاب کے دوران کیا-
انہوں نے کہا کہ اللہ اور اس کے فرشتے رسولِ خدا پر درود اور سلام بھیجتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دور جہالت میں علم کی روشنی دی اور اعلی اخلاق سکھایا اور ہمیں اس قابل بنایا کہ ہم سب سے بہترین امت بن گئے-
انہوں نے کہا کہ آج کفر کی دنیا کی دشمنی کی وجہ  یہ ہے کہ وہ اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور دین اسلام کی ان نشانیوں کو مٹانا چاہتی ہےجو کہ شعائر اللہ اور شعائر اسلام ہیں-
اب ہماری زمہ داری ہے کہ ہم اپنے نبی سے  ایمان, محبت اور احترام کا تعلق مضبوط تر کریں-
انہوں نے مزید کہا کہ صحابہ کرام کی زندگیاں رسول اللہ سے محبت کی مثالیں ہیں -ہمیں اسوہ صحابہ کو اپنانا ہے
اور اللہ اور اس کے رسول سے محبت کا تقاضا یہ ہے ک اس کے راستے میں جدوجہد کی تیز تر کی جائے- صحابہ کرام اطاعت رسول سے سرشار تھےاللہ کے رسول سے محبتوں کے چشمے صحابہ کی زبان سے ہی نہیں بلکہ ان کے عمل سے بھی پھوٹتے تھے۔
انہوں نے واضح کیا کہ رسول اللہ دین کو غالب اور قائم کرنے کے لیے آئے تھے لیکن آج دشمن کا ایجنڈا قوم کو مایوسی میں مبتلا کرنا اور معاشی غلامی کی زنجیروں کو مضبوط تر کرنا ہے- 
  اسلام کے سنہری اصولوں پر عمل کر کے ہی اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کی منزل قریب تر ہوگی