May 12th, 2024 (1445ذو القعدة4)

ہر شعبہ زندگی میں اسوہ رسول ﷺ کی مکمل اتباع پرامن اور مستحکم معاشرے کی تشکیل کے لیے لازم ہے،جماعت اسلامی عشرہ سیرت النبی صلی اللہ الیہ وسلم  ایمانی جذبے سےمنائے گی - دردانہ صدیقی

نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت باسعادت کا دن ہمیں نبی اکرم ﷺ کے ساتھ حقیقی محبت اور کامل اتباع کادرس دیتا ہے -آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اسوہ ﷺ کے مطابق اپنی زندگیوں کو سنوارنا ہی ایمان کی تکمیل ہے- آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مطہرہ بلاشبہ اسوہ کامل ہے- آپ نے عقائد اور انفرادی زندگی سے لے کر اجتماعی زندگی کے تمام دائروں میں بہترین ہدایات اور واضح رہنمائی عطا فرمائی ہے -آپ ﷺ نے صرف عبادات کا نظام ہی نہیں دیا بلکہ زندگی کے تمام شعبوں کے لیے اپنی سیرت و سنت ﷺ سے بہترین  نمونہ پیش کیا ہے- ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے اپنے خصوصی بیان میں کیا- انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عشرہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم  ایمانی جذبے سے منائے گی، اس کا تقاضا یہ ہے کہ سیرت طیبہ ﷺ  کا گہرائی سے مطالعہ کریں اور اپنی ذات میں موجود خامیوں کو جدا کر کے سنت نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی رہنمائی میں اپنی زندگی کو ازسر نو منظم کریں-
نبی پاک نے انفرادی اور اجتماعی تربیت کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کا بہترین اور جامع نظام بھی دیا- جس کی روشنی میں غیر اخلاقی رویے  تہذیب کے لیے زہر قاتل ہیں- غیر اسلامی قوانین ریاستی امن و سکون کے لیے فساد کی جڑ ہیں- ہر شعبہ زندگی میں اسوہ رسولﷺ پر عمل پر امن اور مستحکم معاشرے کی تشکیل کے لیے لازم  ہے-
انہوں نے مزید کہا کہ  نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے جاری کردہ ریاست مدینہ کے ماڈل کی حقیقی پیروی یہ ہے کہ سودی معیشت کو ترک کیا جائے-آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سودی نظام معیشت کو اپنے پاؤں تلے روندا-سودی نظام کی موجودگی میں اسلامی پاکستان کا تصور محض دکھلاوا ہے-پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان بنانے کے لیے قومی زندگی میں کامل اتباع کو اپنا شعار بنا لیں